ہیٹی ، جادو ٹونے کے دوران کشتی میں آگ لگ گئی ، 40 مہاجرین ہلاک

image

جنوبی امریکا کے ملک ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس جزائر جانے والی ایک کشتی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 40 مہاجرین ہلاک ہو گئے۔

کشتی میں آگ اس وقت لگی جب اس میں سوار ایک عامل نے تمام مسافروں کے سفر کو خیریت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے جادو ٹونے کے عمل کیلئے لکڑیاں جلا کر اُن پر جڑی بوٹیاں پھینکیں۔

موریطانیہ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، 89 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے ایک بیان میں بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی ہیٹی کے ساحل سے 80 سے زائد مہاجرین کو لے کر ٹرکس اور کائکوس کی جانب روانہ ہوئی تھی۔

ہیٹی کے کوسٹ گارڈ نے 41 افراد کو بچا لیا۔ آئی او ایم کے سربراہ گریگوری گوڈسٹین نے کہا کہ ہیٹی کے سکیورٹی بحران اور ہجرت کے محفوظ اور قانونی طریقے نہ ہونے کے باعث ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

خوشاب: چشمہ جہلم لنک کنال میں کشتی الٹ گئی، 10نوجوان ڈوب گئے

انہوں نے کہا کہ ہیٹی کی سماجی معاشی صورتحال مشکل میں ہے۔ گزشتہ مہینوں میں ہونے والے پُرتشدد واقعات ہیٹی کے شہریوں کو بے باک اقدامات کی جانب لے جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.