امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن انتقال کر گئیں

image

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریسی رکن شیلا جیکسن لی انتقال کر گئیں۔ امریکی ریاست ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی شیلا جیکسن کا شمار ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی سب سے زیادہ عرصے تک ڈیموکریٹ کانگریس ممبرز میں ہوتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلا جیکسن لی کی عمر 74 برس تھی اور انہیں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

امریکی ریاست ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی شیلا جیکسن کا شمار ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی سب سے زیادہ عرصے تک ڈیموکریٹ کانگریس ممبرز میں ہوتا تھا۔

شیلا جیسکن نے ڈیموکریٹ کی جانب سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1994 میں کیا اور انہوں نے پہلے ہی پرائمری الیکشن میں 4 مرتبہ کے فاتح ڈیموکریٹ کریگ واشنگٹن کو شکست سے دوچار کیا۔

حکومت پاکستان نے ستمبر 2022 میں شیلا جیکسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان سے نوازا تھا۔

شیلا جیکسن عوامی اجتماعات میں شرکت کے حوالے سے بھی مشہور تھی اور وہ اپنے علاقے ہیوسٹن کے لیے فیڈرل فنڈز لینے کے لیے جدوجہد کے حوالے سے بھی جانی جاتی تھیں، انہوں نے 2009 میں شہر میں لائٹ سسٹم کی بہتری کے لیے ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم کی منظور کروائی تھی


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.