پیپلز بس سروس کے 3 نئے روٹس کا اعلان.. روٹس کب سے اور کہاں شروع کیے جائیں گے؟

image

کراچی والوں کے لئے خوشخبری. وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے مطابق شہر قائد میں پیپلز بس سروس کے 3 نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 22 جولائی کو ہاکس بے سے ٹاور تک روٹ نمبر 13، 23 جولائی سے روٹ 12 کھوکھراپارکے بجائے براستہ قائد آباد، کورنگی میمن گوٹھ تا ٹاور چلےگا۔

جبکہ 24 جولائی سے بحریہ ٹاؤن تا نمائش الیکٹرک بس کا نیا روٹ ای وی 4 اور 25 جولائی کو یوسف گوٹھ سے ٹاور تک روٹ 8 شروع ہوگا۔

شرجیل میمن نے نئے روٹس کے متعلق بتایا کہ ان روٹس کا مقصد کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بڑھانے کی کوشش ہے. شہریوں کو سستی، آسان اور آرام دہ سفری سہولیات دینا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے مزید نئی بسیں لائی جائیں گی.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.