ملک میں کتنے فیصد لوگ کنوارے ہیں؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

image

ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری پر ڈیجیٹل فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں 29.75 فیصد افراد کنوارے ہیں جبکہ شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد، بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد، طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 جبکہ علیحدگی اختیار کرنے والے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے 79 فیصد افراد 40 سال سے کم عمر کے ہیں، 40.56 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد ہے۔

پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ ریکارڈ کی گئی ہے، موجودہ تناسب سے اضافےکےباعث 2050 تک پاکستان کی آبادی دُگنی ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں 21 لاکھ 26 ہزار 79 افغانی، بنگالی، چائنیز، دیگر ممالک کے لوگ رہائش پذیرہیں، 87 لاکھ ہندو، عیسائی و دیگر مذاہب کے لوگ آباد ہیں۔

5سے 16 سال تک کے 2 کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں،پنجاب میں 96 لاکھ ،سندھ میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 78 لاکھ تک ہے،خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،بلوچستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے۔

پاکستان میں کل آبادی کا 3.10 فیصد معذور افراد پر مشتمل ہے،مرد 3.30 فیصداورخواتین 2.88 معذور ہیں،2017کے بعد سب سے زیادہ آبادی کی گروتھ 2023 میں ریکارڈ کی گئی ،پاکستان میں 61 فیصد لٹریسی ریٹ ریکارڈ ہوا،مرد حضرات 68 فیصداورخواتین 53 فیصد پڑھے لکھے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.