بجلی صارفین کیلئے بری خبر عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری

image

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی۔

یہ درخواست مئی اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دائر کی گئی ہے۔ مئی کے لیے کے الیکٹرک نے 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ جون کے لیے کمپنی نے 2 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں کمی، ہفتہ وار رپورٹ جاری

اگر اس اضافے کی منظوری مل جاتی ہے تو صارفین پر10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گا۔ دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست بھی نیپرا میں جمع کرادی ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے بھی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ، جس کے بعد ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی معاملہ، پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے تحت مانگا گیا ہے۔ نیپرا اتھارٹی ایف سی اے کی درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.