دعا زہرہ کیس میں نئی پیش رفت، فیملی کورٹ کا لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم

image

دعا زہرہ کیس میں نئی پیش سامنے آئی ہے فیملی کورٹ نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں فیملی کورٹ میں دعا زہرہ کیس میں والد کی بچی مستقل والدین کے حوالے کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے والدین کو 2 لاکھ روپے کیذاتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کرادی، فضل الرحمان کادعوی

عدالت نے کہا کہ جب تک بچی بالغ نہیں ہوجاتی مستقل طورپروالدین کیساتھ رہیگی، بچی کی فلاح وبہبودکومدنظر رکھتے ہوئے حقیقی والدین کے حوالے کیاجارہاہے۔

فیملی کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ بچی کی تمام ضروریات،تعلیم،خوارک کا خیال رکھا جائے اور بچی کوجب بھی عدالت طلب کرے پیش کرنا ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ بچی نے خوشی سے والدین کے ساتھ جانے پر رضا مندی ظاہرکی ہے، ظہیر احمد ثابت کرنے میں ناکام رہے بچی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جارہا۔

فضل الرحمان سےاسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی، بیرسٹرگوہر

کورٹ کے مطابق ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے والدین نے بچی کو محفوظ رکھنے کی بھرپورکوشش کی اور سندھ ہائیکورٹ نے بچی عارضی کسٹڈی پہلے ہی والدین کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیا۔بعد ازاں عدالت نے بچی مستقل والدین کے حوالے کرنے کی والد کی درخواست نمٹادی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.