باسط علی نے محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

image

سابق کپتان انضمام الحق پر تنقید کرنے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یوٹیوب چینل پر سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے انضمام الحق کے بارے میں توہین آمیز تبصرے پر بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر کڑی تنقید کردی۔

انضمام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران بھارتی فاسٹ بولر کی ارشدیپ سنگھ کی ریورس سوئنگ پر سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد محمد شامی نے انہیں ’کارٹون گری‘ قرار دیا تھا۔

تاہم باسط علی نے کہا کہ محمد شامی کو اپنے الفاظ کا انتخاب اچھی طرح کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب شامی انضی بھائی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو انہیں کارٹون کہتے ہیں یہ درست نہیں ہے، ان کا الفاظ کا انتخاب اچھا نہیں، ہم آپ کی بولنگ کی تعریف کرتے ہیں آپ کو سینئر کا احترام کرنا چاہیے۔

باسط علی نے کہا کہ اگر آپ سینئر کی عزت نہیں کریں گے تو کرکٹ آپ کو رلا دے گی۔ براہ کرم ایسا نہ کریں میری آپ سے درخواست ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ سے جو بھی سوال کیا جائے آپ بے ہودہ جواب دیتے رہتے ہیں، میں صحیح لفظ استعمال کررہا ہوں، آپ کے بزرگوں نے شاید آپ کو یہ کبھی نہیں سکھایا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.