افغانستان کرکٹ بورڈ کا سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ

image

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انڈر 19 سیریز کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان اے سی بی کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں اے سی بی حکام نے سہ فریقی یوتھ سیریز کے لیے بات کی۔

ترجمان کے مطابق یوتھ سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے بات کی گئی ہے، مجوزہ یوتھ سیریز کے وینیو اور تاریخ کا تعین بعد میں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان اے ٹیم کے بنگلادیش اور زمبابوے ٹورز کے لیے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل ساؤتھ افریقا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کے امکانات پر بات کی ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.