پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

image

ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیا کپ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان نے آج یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی، اس سے قبل 8 مرتبہ مختلف ٹیمیں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرچکی تھیں۔

پاکستان ٹیم کی یہ مجموعی دوسری 10 وکٹ کی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

گل فیروزا اور منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچری شراکت کرنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.