آئی سی سی اجلاس میں پاک بھارت سیریز کی بات نہیں ہوئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

image

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں پاک بھارت دوطرفہ ٹی20 سیریز سے متعلق پی سی بی نے کوئی تجاویز نہیں دیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا پہلا ہدف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا اور دوسرا ہدف سالانہ اجلاس میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بجٹ کی منظوری تھا۔

چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی نے بھارتی بورڈ سے حکومتی انکار کا ثبوت مانگ لیا، بھارتی میڈیا

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی چیئرمین میٹنگ میں اپنے 2 بنیادی ایجنڈوں کیساتھ آئے تھے اس لیے دوطرفہ سیریز کی پیشکش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

قبل ازیں، قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی اجلاس میں بھارت کو نیوٹرل مقام پر دوطرفہ ٹی20 سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.