میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد شامی نے خودکشی کا سوچا تھا، کرکٹر کے دوست کا انکشاف

image

بھارتی کرکٹر محمد شامی کے دوست امیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد شامی نے خودکشی کا سوچا تھا ۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران امیش کمار نے بتایا کہ یہ دور شامی کیلئے ایک مشکل دور تھا اس وقت شامی میرے ساتھ میرے گھر میں رہتا تھا لیکن شامی پر جب پاکستان کے ساتھ میچ فکسنگ کے الزامات لگے اور اسی رات تحقیقات کا آغاز ہوا تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں سب کچھ برداشت کر سکتا ہوں لیکن ملک کو دھوکا دینے جیسے الزامات نہیں برداشت کرسکتا۔

امیش کے مطابق اس کے بعد ایک دن صبح تقریباً 4 بجے کا وقت تھا جب میں پانی پینے کے لیے اٹھا تو میں نے دیکھا کہ شامی عمارت کے 19 ویں فلور کی بالکونی میں کھڑا تھا میں سمجھ سکتا تھا کہ شامی کے کیرئیر کی وہ رات سب سے مشکل رات تھی۔

بال میں ڈیوائس لگانے کا بیان عجیب، پاکستانی کبھی خوش نہیں ہونگے، محمد شامی

امیش نے بتایا کہ ایک روز مجھے شامی کا فون آیا کہ اسے میچ فکسنگ الزامات سے متعلق تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ مل گئی ہے اس روز شامی ایسے خوش تھا جیسے کوئی ورلڈکپ جیت گیا ہو۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.