بھارتی نغمہ نے نام بدل کر پاکستانی سے کیوں شادی کی؟

image

محبت کی خاطر انسان کیا نہیں کرتا. یہ تو سنا ہی تھا کہ محبت سرحدوں کو نہیں مانتی لیکن پاکستان اور بھارت میں اکثر ایسی جوڑیاں بن جاتی ہیں جو اس محاورے کو سچ ثابت کردیتی ہیں.

مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی نغمہ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا. 2021 میں نغمہ کی دوستی فیس بک پر پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کے بشیر احمد سے ہوئی اور پھر دونوں نے فروری 2024 میں آن لائن شادی بھی کر ڈالی.

نغمہ بشیر احمد سے ملنے پاکستان آنا چاہتی تھیں جس کے لئے انھوں نے ویزا کے لئے اپلائی بھی کیا لیکن پھر ویزہ نہ ملنے کی صورت میں آن لائن شادی کی اور دوبارہ ویزے کے لیے اپلائی کیا اور دستاویز میں اپنا نام صنم لکھوایا۔ نغمہ پاکستان آئیں اور 17 جولائی کو واپس بھارت چلی گئیں.

البتہ مہاراشٹر پولیس جعلی نام اور جعلی آدھار کارڈ بنوا کر پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کے الزام میں نغمہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ نغمہ کی والدہ کا دعویٰ ہے کہ 2015 میں ان کی بیٹی نے سابق شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنا اور اپنے بچوں کا نام تبدیل کرلیا تھا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.