پیرس اولمپکس 2024، تاریخ کے سب سے زیادہ ہائی رسک گیمز قرار

image

پیرس اولمپکس 2024 کو تاریخ کے سب سے زیادہ ہائی رسک گیمز قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہورہا ہے جس میں 200 ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 32 کھیلوں میں مقابلہ کر رہے ہیں۔

پیرس اولمپکس میں پہلے تمغے 27 جولائی کو دیے جائیں گے تاہم اولمپک گیمز میں جیو پولیٹیکل تناؤ کے ساتھ فرانس کا اندرونی تناؤ بھی ہائی رسک کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

پیرس اولمپکس 2024: اسرائیلی کھلاڑیوں کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرونی تناؤ اور جیو پولیٹیکل تناؤ کے امتزاج نے انتظامیہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ فرانس میں کچھ عرصے سے سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے جس کے باعث شدید مظاہرے بھی جارہی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق اس خطرے سے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ان گیمز کو منفی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دھمکیوں اور خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف یوکرین اور غزہ میں جاری جنگیں بھی ان سیکیورٹی خدشات کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ اس حوالے سے اسرائیل کے کھلاڑیوں کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.