سمندری طوفان گیمی نے تائیوان میں تباہی مچا دی

image

تائیوان کے جنوبی ساحل پر ایک مال بردار جہاز ڈوب گیا، جس میں لائف جیکٹس میں ملبوس میانمار کے 9 ملاح جہاز سے اترنے کے بعد لاپتا ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کی نیشنل فائر ایجنسی کے سربراہ شاؤ ہوانگ چھاؤ نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ طوفان گیمی کے تناظر میں موسم نے ریسکیو ایلکاروں کو ملاحوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاح سمندر میں گرے اور وہیں تیر رہے تھے، امدادی کارکنوں نے ان کی مدد کے لیے قریبی تائیوان کے کارگو جہاز سے رابطہ کیا۔

تاہم شاؤ ہوانگ چھاؤ نے یہ نہیں بتایا کہ تنزانیہ کے جھنڈے والا جہاز کب ڈوبا لیکن کہا کہ ریسکیو جہاز صبح 8:35 بجے جائے وقوعہ پر پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ جب تائیوان کا ریسکیو جہاز پہنچا تب جائے وقوعہ پر حد نگاہ بہت کم اور ہوائیں بہت تیز چل رہی تھیں۔

بحری جہاز کے ڈوبنے کی خبر بدھ کی رات تائیوان میں 190 کلومیٹر (118 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹائفون گیمی کی شدت کے عروج پر پہنچنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ8 سالوں میں تائیوان سے ٹکرانے والا یہ سب سے طاقتور طوفان ہے۔

تائیوان میں کم از کم 2 افراد گیمی کے اثرات کی وجہ سے ہلاک ہو گئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو عمارت کا ایک حصہ گرنے کے باعث ہلاک ہوگئی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.