میری ماں نے دعا کی تھی کہ.. افتخار ٹھاکر ہر سال حج پر کیوں جاتے ہیں؟

image

"ماں نے دعا کی تھی جو پوری ہوگئی. اب ہر سال حج پر جاتا ہوں اور حاجیوں کی مدد کرتا ہوں"

یہ کہنا ہے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کا جنھوں نے ایک نجی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے زندگی کے چند حقائق بیان کیے.

افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ میرا تعلق میاں چنوں سے ہے اور جب میں چھٹی یا ساتویں جماعت کا طالب علم تھا تب میں حج پر جانے والوں کی مدد کرتا تھا. اس دور میں حاجی پانی کے جہاز پر سفر کرتے تھے اور میں اپنے خاندان سے حج کیلئے جانے والوں کی خدمت کرتا تھا. حاجیوں کا سامان اٹھاتا اور اسٹیشن تک انھیں چھوڑتا تھا.

میری اتنی لگن سے عازمین حج کی مدد کرتے دیکھ کر میری ماں نے دعا کی ان شاء اللہ میرے بچے تم مکہ میں جاکر حاجیوں کی خدمت کرو گے اور اللہ نے ماں کی دعا سن لی. اب میں ہر سال حج پر حاجیوں کی مدد کرنے جاتا ہوں اور معذور اور بوڑھے لوگوں کی خدمت کرنے پر میری ڈیوٹی لگتی ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts