کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپے جانے کا امکان

image

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمے دار ایک کرکٹر ہو گا۔

شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈمنسٹریشن پر دیں گے۔

آئندہ دو سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت پاکستان سنبھالے گا

چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر چیئرمین محسن نقوی کا اولین فوکس ہے،وقار یونس کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سابق کپتان مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کے امور وقار یونس کو سونپ دیں گے، پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

سابق کپتان قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے، ذرائع کے مطابق محسن نقوی کرکٹ کے اہم امور میں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.