اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

image

امریکا نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ پر حملے اور قتل میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

امریکا کے وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی موت میں امریکا ملوث نہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی اہم ہے، کشیدگی کو کم کرنے کا بہترین طریقہ جنگ بندی ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کردینے کی خبر سامنے آئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.