ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دیدی

image

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ کے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دے دی۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ کا تیسرا اور آخری میچ جیت کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے اوسٹیسی کلب کو 3-1 سے شکست دی، اوسٹیسی فٹبال کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول اسکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم کی جانب سے اوسٹیسی کلب کے خلاف گول کرکے میچ برابر کردیا گیا۔

کوہلی کو ‘چوکلی’ کہہ کر پکارنے پر کرکٹر ناراض

میچ کے دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے لگاتار 2 گول اسکور کیے، کپتان محمد عدیل، شاہد انجم اور عبدالغنی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے ہم نے بھرپور پریکٹس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہیں۔

محمد عدیل نے کہا کہ انشااللہ پلے آف مرحلے میں بھی میچ جیتیں گے،کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم آج یکم اگست کو اپنا پہلا پلے آف میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.