ایران: حماس سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

image

ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کردی گئی۔ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ تدفین جمعہ کو دوحا میں ہوگی ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ میں اہم ایرانی سرکاری عہدیداران شریک تھے، اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی آج قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچایا جائے گا، اسماعیل ہنیہ کی تدفین دوحا میں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مسلمہ اُمہ میں غم وغصے کی لہر، فلسطین، لبنان سمیت کئی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

حماس سربراہ کی شہادت نے فلسطینی عوام میں نئی روح پھونک دی اُن کے حوصلے مزید بلند ہوگئے۔ بیٹے عبدالسلام ہنیہ نے فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ کہا میرے والد نے ہمیشہ شہادت کی خواہش کی تھی ۔ ان کی خواہش کو اللہ نے پورا کیا، قیادت کے قتل سے اسرائیل کے خلاف مزاحمت ختم نہیں ہوگی۔

اسماعیل ہنیہ کی بہو اناس ہنیہ نے کہا کہ اللہ کے فیصلے پر دل مطمئن ہے ۔ یہ دنیا فانی ہے ۔ اللہ کی رضا پر راضی ہوں ۔ ہماری آنکھیں اشکبار اور دل آپکی جدائی میں غمگین ہے ۔ امید ہے آپ سے جنت میں ملاقات ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.