ٹی ٹوئنٹی سیریز، بھارت نے سری لنکا کو وائٹ واش کردیا

image

بھارتی کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرکے 3 میچز کی سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کردیا۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ گزشتہ روز پالیکیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ بھارتی بلے باز شبمن گل 39، ریان پارگ 26 اور واشنگٹن سندر 25 رنز بنا پائے۔

سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ویمنز ایشیا کپ کاٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے ٹاپ آرڈر نے شاندار شراکت دارے قائم کی، کسال پریرا 46 اور کسال مینڈس نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ 36 گیندوں پر 36 رنز درکار ہونے کے باوجود سری لنکا 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بناسکی اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔

سپر اوور میں سری لنکن بلے باز صرف 2 رنز ہی بناسکے، بھارت نے 3 رنز کا ہدف پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا۔ اس طرح بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.