انتقال سے پہلے سردار کمال نے بیٹے کو کیا چیز امانت کے طور پر دی تھی؟ پرانی کلپ سامنے آ گئی

image

"پچھلے دنوں گھر کی رجسٹری بیٹے کے نام کروائی. گھر کی رجسٹری بیٹے کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ یہ رکھ لو یہ امانت ہے. یہ میرے والد نے مجھے دی تھی میں نے تم کو دے دی"

یہ الفاظ تھے معروف کامیڈین سردار کمال کے جن کا چند دن پہلے انتقال ہوگیا. سردار کمال نے وفات سے پہلے ایک نجی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر گفتگو کی.

سردار کمال نے بتایا کہ میں نے بیٹے سے کہا کہ گھر کی رجسٹری تم نے آگے کسی اور کو دینی ہے. اب اس کا جو کرنا ہے تمھیں کرنا ہے، خدا حافظ۔

"یہ امانتیں ہوری ہیں ہم ایک دوسرے کے سپرد امانتیں کرتے چلے جائیں گے، میں نے گھر کی رجسٹری بیٹے کو دے دی وہ اپنے بچوں کو دے دیں گے"

واضح رہے کہ سردار کمال کا انتقال دل کے دورا پڑنے سے ہوا ہے. وہ طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے.


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts