شوہر بیمار ہے، یہ دبئی میں تفریح کررہی ہیں.. شگفتہ اعجاز دولت کے لیے شادی کا الزام لگانے والوں پر پھٹ پڑیں! دیکھیں ویڈیو

image

"اب دبئی میں کسی شیخ کو تلاش کررہی ہیں کیونکہ مسٹر صدیقی کو تو کھا گئیں"

"شیم آن یو آنٹی آپ کو اپنے انجوائے کی پڑی ہے انکل کو اس حالت میں چھوڑ کر گئیں. دبئی بھاگا نہیں جارہا بعد میں بھی جا سکتی تھیں شیم آن یو، نبیہا، ایمان اینڈ عانیہ"

"مرد اتنا کچھ کرتا ہے ساری زندگی اپنی بیوی اور بچوں کے لئے. آخر میں بیوی بچے کیا دے رہے ہیں اسکو. اس حال میں اتنی کمزوری میں ان کو چھوڑ کر دبئی ویکیشنز پہ چلی گئی ماں بیٹیاں. شیم آن یو اینڈ یورپ ڈاٹرز"

یہ افسوس ناک اسکرین شاٹ شئیر کیے ہیں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر جنھیں حال ہی میں بیٹیوں کے ساتھ دبئی جانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

شگفتہ اعجاز نے اپنے نئے وی لاگ می ان تمام تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا جنھوں نے ان پر یحییٰ صدیقی سے پیسوں کے لئے شادی کرنے کا الزام عائد کیا ہے. شگفتہ اعجاز کہتی ہیں کہ میں بہتان لگانے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی تاکہ قیامت کے دن آمنا سامنا ہو اور اس دن میں تمام معاملات دیکھوں گی جب تمام تر حقیقت سب پر آشکار ہوگی۔

"میں نے یحیٰی صدیقی سے پیسوں کے لیے شادی نہیں کی تھی بلکہ اس لیے کی تھی تاکہ میری بیٹیوں کے سر پر باپ کا سایہ ہو۔ یحیٰی پر صرف گھر کے بل اور ایک ملازم کی تنخواہ کی ذمہ داری تھی جبکہ میں اپنی تمام بیٹیوں کے اخراجات سمیت سارے گھر کا خرچہ خود پورا کرتی ہوں. میں پچھلے پانچ برس سے اپنے شوہر کا علاج کروا رہی ہوں. یحییٰ کے پیٹ میں ہر مہینے ایک انجکشن اور دوسرا انجکشن ہر تین مہینے بعد لگتا ہے اور آئے دن انہیں کسی نہ کسی ڈاکٹر کے پاس لے جایا جاتا ہے۔ کیا میرے شوہر کا علاج آپ لوگ کروا رہے ہیں؟"

واضح رہے کہ کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی گزشتہ 5 سالوں سے کینسر کے مریض ہیں. شگفتہ اعجاز کی محمد یحییٰ سے دوسری شادی ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.