اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: ایرانی پاسداران انقلاب

image

ایرانی پاسداران انقلاب نے تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو کم فاصلے سے مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا، اسماعیل ہنیہ کو شارٹ رینج پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق پروجیکٹائل میں7کلوگرام کا وار ہیڈ استعمال کیا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ ایران کا بدلہ شدید ہوگا، مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے ہم بدلہ لیں گے، دہشت گرد صیہونی ریاست کو اس جرم کا فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہےکہ اسرائیل کو اس حملے میں امریکا کی مدد شامل تھی۔

خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت میں موجود تھے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.