اولمپک گیمز میں پاکستان کی آخری امید ارشد ندیم آج میدان میں اتریں گے

image

پیرس: پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ ارشد ندیم اولمپک گیمز میں میڈل لینے کی امید کے ساتھ آج میدان میں اتریں گے۔

پیرس میں جاری اولمپک گیمز میں قومی ہیرو پول بی میں بھارتی حریف نیرج چوپڑا کے ساتھ فائنل راؤنڈ کوالیفائی کرنے کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ گروپ اے اور گروپ بی میں 32 ایتھلیٹس فائنل راؤنڈ کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ جن میں سے بہترین 12 ایتھلیٹس فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم میرے لیے دعا کرے۔ تمام توجہ کھیل پر مرکوز ہے۔ مکمل فٹ اور میڈل کے لیے پر امید ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس ، امریکا نے چین سے پہلی پوزیشن چھین لی

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم 84.62 میٹر جیولن تھرو کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے 87.58 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اولمپکس گیمز میں سوئمنگ، شوٹنگ اور سو میٹر اسپرنٹ ریس میں کوئی ایتھلیٹ فائنل تک نہیں جاسکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.