ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کی کمی کی ریکارڈ کی گئی.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10گرام سونا 258 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ہے.
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہو کر 2427 ڈالر فی اونس ہے، اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے ہے.