محکمہ موسمیات نے اگلے دور روز کے دوران سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ گذشتہ روز کی بارشوں کے بعد سندھ حکومت نے آج کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ سکتی ہے۔
- اگلے دو روز کے دوران سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
- منگل کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں 172 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی
- وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ سکتی ہے
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں امریکی فوجی نہیں بھیجے جائیں گے
- وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو توقع ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی
سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان، خیبر پختونخوا میں ہلاکتوں کی تعداد 500 تک جانے کا خدشہ