معروف اداکارہ سارہ خان اگرچہ بیٹی کی پیدائش کے بعد شوبز سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں. حال ہی میں سارہ کی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ دلچسپ تصویریں وائرل ہوئی ہیں.
ان تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ ورزش کررہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ننھی بیٹی عالیانہ فلک بھی موجود ہیں۔
سارہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ ورزش کررہی ہیں لیکن آپ ماں ہیں اور والد (فلک شبیر) آپ کے فٹنس کوچ اور فوٹو گرافر ہیں۔
سارہ کی یہ تصویریں تھوڑی ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور لوگ دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں.