دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کا شادی کے بعد بڑا اعلان سامنے آگیا

image

دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے کہا ہےکہ وہ اور ان کی اہلیہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر و حکیم شہزاد کا ایک انٹرویو کافی وائرل ہورہا ہے جس میں دونوں نے الیکشن لڑنے سے متعلق گفتگو کی۔

حکیم شہزاد نے دوران انٹرویو کہا کہ مجھ سے ایک اینکر پرسن نے سوال کیا کہ آپ کے ایک طرف عمران خان، نواز شریف اور زرداری سمیت دیگر سیاست دان ہوں تو آپ کس کے ساتھ بیٹھنا پسند کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں خود لیڈر ہوں میں کسی کے پیچھے کیوں چلوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد دانیہ شاہ لودھراں سے ایم این اے کا الیکشن لڑے گی اور میں شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑوں گا،اگر قسمت نے ساتھ دیا تو ہم ملک میں صدارتی نظام لائیں گے۔

حکم شہزاد کا کہنا تھاکہ یہ باتیں نہیں ہیں ہم مشہور لوگ ہیں جو زبان سے نکالیں گے وہ ہوگا۔

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.