پاکستان نے 40 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

image

قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپیکس میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ارشد ندیم کی تھرو نے اولمپکس ریکارڈ بنا ڈالا۔ پیرس اولمپیکس میں جیولن تھرو مقابلوں کا فائنل راونڈ میں  قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کی تھرو لگا دی۔

ارشد ندیم نے 92.97 میٹر جیولن تھرو لگا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ پاکستان نے 40 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔ قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے آخری تھرو 91.70 میٹر کی پھینکی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں فیلڈ ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.