خوش نصیب ہوں، پاکستانی قوم نے میرے لیے اتنی دُعائیں کیں، ارشد ندیم

image

پیرس: اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ خوش نصیب ہوں۔ پاکستانی قوم نے میرے لیے اتنی دُعائیں کیں۔

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گھٹنےکی سرجری کے بعد بہت محنت کی اور کوشش تھی کہ انجری نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا سے میرا مقابلہ ہو تو کرکٹ کی طرح کا ماحول ہوتا ہے۔ پاکستان بھارت مدمقابل ہوں توعوام سب کام چھوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے، گورنر سندھ نے بھی اعلان کر دیا

ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی نوجوان نسل محنت کر کے اپنے اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ میں پہلے کرکٹر تھا، فٹبال، کبڈی بھی کھیلی اور پھر ایتھلیٹکس کی طرف آگیا۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں سے سفر شروع کیا اور پھر انٹرنیشنل سطح پر آگیا۔ لوگ اب بھی کہتے ہیں کہ میرا رن اپ فاسٹ باؤلر کی طرح ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.