بیٹی کی سانس چلنا بند ہوگئی تھی پھر.. سہیل سمیر اپنے ساتھ پیش آنے والے معجزے کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

"پہلے کئی بار عمرہ ادا کرنے کا سوچ چکا تھا لیکن کبھی عمل نہیں کرسکا. پھر میرے دوست نے سمجھایا کہ عمرہ ادا کرنے کے لئے جانا چاہیئے اس سے تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں گی. وہ وقت یاد کر کے آج بھی رونگٹھے کھڑے ہو جاتے ہیں. جب پہلی بار اللہ کے گھر کی زیارت کی، تو بہت سکون ملا. اس بات پر اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ اس کے بعد سے اب تک دو تین بار بلاوا آچکا ہے"

یہ کہنا ہے سینئر اور منجھے ہوئے اداکار سہیل سمیر کا جنھوں نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی میں پیش آنے والے معجزات کا ذکر کیا.

سہیل سمیت نے انکشاف کیا کہ میں نے زندگی میں حقیقتاً معجزے کا تجربہ کیا ہے۔ میری بیٹی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی اور پیدا ہوتے ہی بیٹی بیمار ہوگئی تھی۔ جب میں پریشانی میں اسے اسپتال لے کر جارہا تھا تو بیوی نے بتایا کہ بچی کی سانس رک گئی ہے یہ سن کر میں نے اللّٰہ سے دعا مانگی کہ تو ہی زندگی سے نوازتا ہے اور موت بھی دینے والا ہے. اگر تو نے میری بیٹی کو زندگی سے نوازا تو میں اسے قرآن حافظ بناؤں گا۔

"پھر میں بیٹی کو لے کر اسپتال میں پہنچا ہی تھا کہ بیٹی کی سانسیں چلنے لگیں، یہ واقعہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ آج میری بیٹی بالکل ٹھیک اور قرآن حافظہ ہے"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.