معروف گلوکارہ انتقال کر گئیں

image

2009 میں کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے میوزک بینڈ ’زیب اینڈ حنیا‘ سے وابستہ معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ زیبنسا المعروف زیب بنگاش نے مختلف انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی کزن حنیا اسلم کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

گلوکارہ کا انتقال گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ حنیا اسلم اور ان کی کزن زیب بنگانس نے مل کر میوزک بینڈ ’زیب اینڈ حنیا‘ کی بنیاد 2007 میں رکھی تھی، انہوں نے 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانے’پیمانہ‘ سے شہرت حاصل کی۔

تاہم حنیا 2014 میں موسیقی کوچھوڑ کر تعلیم مکمل کرنے کے لیے کینیڈا منتقل ہوگئیں تھی۔ بعدازاں انہوں نے 2016 میں کینیڈا سے ہی اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا پھر پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے مختلف فلموں میں بطور کمپوزر اپنی خدمات انجام دیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.