بچوں کیلئے بُری خبرآگئی

image

کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ 26 سال کے بعد بند ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ، جو 1998 سے آن لائن تھی، 8 اگست کو انٹرنیٹ سے ہٹا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ بند کرنے کے بعد ننھی شائقین کو اداس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ننھے شائیقین اگر آن لائن کارٹون دیکھنے کے خواہاں ہیں تو ان کے لیے 'ٹین ٹائٹنز گو!'، 'دی پاورپف گرلز'، 'ایڈونچر ٹائم'، اور 'اسٹیون یونیورس' جیسے شوز وارنر برادرز کی ایک اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’ ڈسکوری‘ اور ’میکس‘ پر دیکھ سکیں گے۔

تاہم اگر شائیقین مکیس پر کارٹون دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اس سے قبل والدین سے درخواست کرکے سبسکرپشن لینا ضروری ہوگی۔

ننھے شائقین سبسکرپشن حاصل کرنے کے بعد میکس پر اپنی آئی ڈی بنا کر اپنی عمر کے لحاظ سے صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک کارٹون دیکھ سکیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.