3 آدمیوں نے بندوق کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش کی.. نمرہ خان نے افسوس ناک واقعے میں اپنی حفاظت کیسے کی؟ ویڈیو میں رو پڑیں

image

"یہ کیسی آزادی ہے کہ سڑک پر کھڑے ایک عام انسان کی جان اور مال ہی محفوظ نہیں ہے۔ بڑے افسوس کی بات یہ ہے کہ آج اس ملک میں کوئی عورت چاہے وہ کسی کی بھی بیٹی، بہو، ماں اور بہن کیوں نہ ہوں وہ محفوظ نہیں ہے"

یہ کہنا ہے اداکارہ نمرہ خان کا جنھوں نے گزشتہ شب انسٹاگرام پر ویڈیو کے زریعے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی روداد بیان کی.

نمرہ کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مشہور ہوٹل کے باہر کھڑی گھر والوں کی منتظر تھیں. "میری گاڑی آنے والی تھی کہ اسی دوران 3 آدمی آئے اور مجھ پر بندوق رکھ دی اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔بارش کی وجہ سے میں ایک جانب ہو کر کھڑی تھی اور شاید اسی وجہ سے میں اپنے اغوا کی کوشش کو ناکام بنا سکی. موٹرسائیکل پر سوار شخص کو دھکا دے کر جب وہاں سے بھاگی اور مدد کے لیے آس پاس کے لوگوں کو آواز دی تو کوئی نہیں آیا۔ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ میرے قریب 4 سیکیورٹی گارڈ موجود تھے جنہیں میں نے مدد کے لیے آواز دی لیکن وہ مدد کے لیے آگے تک نہیں آئے۔ یہ بھی ممکن تھا کہ اغوا کار مجھ پر گولی چلا دیتا لیکن پھر بھی میں وہاں سے بھاگی تاکہ خود کو اپنی مدد آپ کے تحت بچا سکوں. اچانک وہاں ایک گاڑی آگئی اور اس میں موجود فیملی نے میری مدد کی اور مجھے بچایا. اس کے بعد ہوٹل کی منیجمنٹ آئی اور مجھے ریسکیو کیا. کوئی بھی فوری طور پر میری مدد کے لیے نہیں آیا. میں نے اپنی جان اللّٰہ تعالیٰ کی مدد سے خود بچائی ہے اگر میں وہاں سے بھاگنے میں کامیاب نہیں ہوتی تو وہ لوگ مجھے اُٹھا کر لے جاتے جیسے اس سے پہلے میری ایک دوست کی دوست کو چند سال پہلے اسلام آباد سے اغوا کر کے لے گئے تھے اور وہ آج تک بازیاب نہیں کروائی جاسکی.

نمرہ خان نے آنسوؤں سے بھرے چہرے کے ساتھ مزید کہا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ مجھے کسی کی ہمدردی کی ضرورت ہے بلکہ مجھے جواب چاہیے کہ میں ٹیکس ادا کرتی ہوں تو وہ کہاں جاتا ہے جب میں اس شہر میں محفوظ نہیں ہوں تو میں ٹیکس کیوں ادا کروں؟ کیا اس سے بہتر یہ نہیں ہے کہ میں ان ہی پیسوں سے اپنی سیکیورٹی کے لیے گارڈ رکھ لوں؟


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.