بھارت سے تعلق رکھنے والی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں. اس کی ایک وجہ سونم کا پاکستان اور یہاں کے عوام سے محبت کا اظہار بھی ہے.
حال ہی میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں بھی سونم نے خوشی کا اظہار کیا ہے.
ارشد ندیم نے انسٹاگرام پر گولڈ میڈل جیتنے پر اپنی پوسٹ میں اللہ کا شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد قوم اور والدین کی دعاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا. جس پر سونم باجوہ نے بھی پاکستانی ارشد کو پنجابی زبان میں مبارک باد پیش کی. سونم نے لکھا کہ "وادھائیاں، مبارکاں. آپ اس کے حقدار تھے"
واضح رہے کہ ارشد ندیم 40 برس بعد پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں جبکہ اس مقابلے میں ان کے ساتھ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا بھی شامل تھے.