انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کو فالو کرتے ہیں یا نہیں، مشرفی مرتضیٰ کا حیرت انگیز جواب

image

بنگلادیشی ٹیم کے سابق کپتان اور دو بار ممبر پارلیمنٹ رہنے والے مشرفی مرتضیٰ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر 2بار ممبر پارلیمنٹ بننے والے مشرفی مرتضیٰ سے انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کو فالو کرتے ہیں؟ جس پر کرکٹر نے جواب دیا نہیں!۔

اینکر نے کہا کہ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی حمیرا کو فالو نہیں کیا تاہم انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے آپ کی حکومت کیخلاف طلبا کے احتجاج کی کچھ پوسٹیں شیئر کیں تھیں، کیا آپ کو اسے کوئی مسئلہ ہے؟

لاس اینجلس اولمپکس 2028میں کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا

اس سوال پر مشرفی مرتضی نے کہا کہ مجھے کوئی ایشو نہیں البتہ اگر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ احتجاج میں جانا چاہیں تو جاسکتی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر ایک کرکٹ فیس بک پیچ نے یہ پوسٹ شیئر مشرفی مرتضی سے منسوب کرکے پوسٹ کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

پرتشدد مظاہروں میں کھلنا کے ضلع نڑائل میں عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کپتان مشرفی مرتضی کے گھر کو بھی آگ لگادی گئی تھی تاہم وہ اسوقت فیملی کے ہمراہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس بیان کو ہمدردی حاصل کرنے کا اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.