روزانہ نماز کی ادائیگی کی وجہ سے۔۔ اسلام قبول کرنے کے بعد برطانوی باکسر کی زندگی میں کیا حیران کن تبدیلی آئی؟

image
روزانہ نماز کی ادائیگی کی وجہ سے۔۔ اسلام قبول کرنے کے بعد برطانوی باکسر کی زندگی میں کیا حیران کن تبدیلی آئی؟

اسلام ایک مکمل مذہب ہے جو کہ زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ بتاتا ہے، اور جو بھی لوگ اس دائرے اسلام میں داخل ہوتے ہیں وہ حقیقی طور پر روحانی سکون محسوس کرتے ہیں۔

ایسا ہی حال برطانوی باکسر جیک ہینٹی کا ہے، جنہوں نے ایک خدا کی تلاش کے لیے اپنے دل میں پیدا ہونے والی جستجو اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنی زندگی میں پیش آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، پہلے پہل میں اسلام کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا لیکن ایک دن میں کچھ موٹیویشنل ویڈیوز دیکھ رہا تھا تو اچانک اسلامی تعلیمات سے متعلق ایک ویڈیو سامنے آگئی جس میں ایک خدا کی عبادت کرنے اور اسی سے مدد مانگنے کا ذکر تھا۔ میں نے وہ ویڈیو کھولی اور دیکھنے لگا، دیکھنے کے بعد میں یہ سوچنے لگا کہ پھر میں چرچ میں کس کی عبادت کرتا ہوں؟

یہ بات ذہن میں آتے ہی میرے دل میں ایک خدا کے بارے میں جاننے کی جستجو پیدا ہوئی اور میں نے اسلام کے بارے میں مزید معلومات اکھٹی کرنا شروع کر دی اور بالآخر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جیک ہینٹی نے بتایا کہ، میں مسجد گیا اور وہاں جا کر امام سے کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتا ہوں، اسطرح کلمہ پڑھ کر میں مسلمان بن گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے ایک اچھا انسان بننا چاہتا تھا اور نظم و ضبط کے ساتھ زندگی گزارنے کا خواہشمند تھا اور یہ تبدیلی میں نے اسلام قبول کرنے کے بعد محسوس کی جس کی مجھے ہمیشہ سے خواہش تھی۔

جیک نے بتایا کہ، باقاعدگی سے روزانہ نماز کی ادائیگی کی وجہ سے ہمیشہ یہ بات ذہن میں رہتی ہے کہ مجھے کوئی حرام کام نہیں کرنا، کھانے پینے میں بھی ان سب چیزوں سے گریز کرنا ہے جو حرام ہیں اور ویسے بھی یہ ہمارے لیئے نقصان دہ ہی ہیں۔ اور یہ میری زندگی میں میرے باکسنگ کیریئر کے لیے بھی زبردست ہے۔

اسلام قبول کرنے کے بعد پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے جیک کا کہنا تھا کہ، جب میں نے باقاعدہ طور پر مسلمان ہونے کا اعلان کیا تو بہت سے اسپانسرز پیچھے ہٹ گئے جس کی وجہ سے میری آؐدن کو نقصان پہنچا۔ اس کی ایک وجہ لوگوں کا اسلام کو لیکر غلط نظریہ ہے جو کہ میڈیا کا پھیلایا ہوا فساد ہے اور کچھ نہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.