نوکری کرنے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا کیونکہ.. راشد فاروقی کی نجی زندگی اور اہلیہ کے متعلق گفتگو

image

"جب میں نے شادی کی تھی تو اپنے طرف سے میں نے بہت سمجھداری کا مظاہرہ کیا تھا. اس وقت میں شوبز میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا تھا. اس لیے میں ایسی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا جو نوکری کرتی ہوں. پھر ماں نے میرے لیے ایسی عورت ڈھونڈی جو اسکول ٹیچر تھی تو بہت خوش ہوا کہ چلو ہم دونوں میاں بیوی مل کر تمام خرچے پورے کریں گے تو کوئی پریشانی نہیں ہو گی"

یہ کہنا ہے سینیئر اداکار راشد فاروقی کا جنھوں نے حال ہی میں ایک شو میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر گفتگو کی.

راشد فاروقی نے انکشاف کیا کہ جب شادی ہوگئی تو کچھ دن بعد بیگم کے کہا کہ میں پی ایچ ڈی کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ میرے والد کی خواہش تھی میں نے جواب دیا کوئی مسئلہ نہیں آپ پی ایچ ڈی کر لیں. انھوں نے ایڈمیشن لے لیا اور نوکری چھوڑ دی.

پھر بیگم کو خیال آیا کہ اب ایسے گھر کا خرچہ کیسے پورا ہوگا تو میں نے ان سے کہا کہ دیکھو میں نے تو زندگی ایسے ہی گزاری ہے اور کبھی سوچا ہی نہیں کہ کھائیں گے کہاں سے؟ اللّٰہ زریعہ بناتا ہے تو کام کرتا ہوں اور گزارا ہوجاتا ہے.

اس کے بعد ہمیں اے لیول کرنے والا طالبِ علم مل گیا جسے میری اہلیہ بائیولوجی اور میں مطالعہ پاکستان ٹیوشن پڑھانے لگے. اس سے ہمیں اتنی فیس مل جاتی تھی کہ ہماری گزر بسر آرام سے ہونے لگی اور مجھے شوبز میں کیریئر بنانے کا وقت مل گیا جبکہ اہلیہ نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دوبارہ نوکری کرنا شروع کر دی۔ یوں اللہ کے کرم سے سب مشکلات آسان ہوگئیں.

خواتین کے روزگار کمانے کے بارے میں راشد فاروقی کا کہنا تھا کہ مجھے اہلیہ کے کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جتنی بھی خواتین نے تعلیم حاصل کی ہے اُنہیں اپنے وطن کے لیے کام کرنا چاہیے، اس لیے ان کے گھر والوں کو اس مقصد کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.