بھارت کے یوم آزادی پر ثانیہ مرزا کی تہلکہ انسٹا اسٹوری وائرل

image

بھارت کی معروف سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارت کی حقیقی آزادی پر سوال اُٹھا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے 31 سالہ مسلمان ڈاکٹر کو سرکاری اسپتال کے احاطے میں بہیمانہ تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے حالیہ افسوس ناک واقعے کے تناظر میں انسٹااسٹوری شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سابقہ کھلاڑی نے اپنی انسٹااسٹوری میں مہاتما گاندھی کا مشہور قول شیئر کیا ہے۔

مہاتما گاندھی کے مطابق بھارت حقیقی معنوں میں اس دن آزاد ہوگا جس دن عورتیں رات کو سڑکوں پر آزادانہ طور پر گھوم سکیں گی، اس دن ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان نے آزادی حاصل کر لی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعے کو بھارتی ریاست مغربی بنگال کے سرکاری اسپتال کی 31 سالہ مسلمان ٹرینی خاتون ڈاکٹر 36 گھنٹے کی سخت شفٹ کے بعد اسپتال میں خواتین کے لیے الگ مخصوص کمرہ نہ ہونے کے سبب سیمینار ہال میں سو گئی تھی اور اگلے روز ہال سے ان کی نیم برہنہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرینی ڈاکٹر بہیمانہ تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ڈاکٹر سے زیادتی اور ان کے قتل کے خلاف ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

بھارت میں یوم آزادی کے موقع پر ہزاروں خواتین احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر کے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.