مون سون کا نیا سسٹم داخل، موسلادھار بارش کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پنجاب میں ملتان، نارووال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون ہوائیں کل سے شہر پر اثر انداز ہو سکتی ہیں جس کے سبب ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں موسلادھار بارش توقع کی جارہی ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پنجاب میں ملتان، نارووال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک میں مون سون کا اسپیل 25 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج سے سندھ میں داخل ہوگا جس سے 19 اگست تک کراچی، گھوٹکی، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جب کہ این ڈی ایم اے نے پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان اور دیامر میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔

سندھ میں لاڑکانہ، دادو، نواب شاہ اور خیرپور میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، مورو دادو پل کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، 105 دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا، 20 رابطہ سڑکیں زیرآب آنے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ تِل اور کپاس سمیت کئی ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو، ہرنائی، سبی، بولان، جھل مگسی اور نصیر آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، کوہلو سبی شاہراہ مختلف مقامات پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی جب کہ متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے،کوہلو میں مکانات کی چھتیں گرنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.