اصل زندگی میں بھی ہیرو ہیں.. ریمبو نے سمندر میں ڈوبتی صاحبہ کی جان کیسے بچائی؟

image

"ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران سمندر میں ریکارڈنگ ہو رہی تھی۔ شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد جان ریمبو ساحل پر واپس آگئے اور بعد میں دیکھا کہ میں تو ہوں ہی نہیں. پھر انھیں پتا چلا میں تو لہروں کے ساتھ کئیں دور نکل گئی ہوں"

یہ کہنا ہے مشہور اداکارہ صاحبہ کا جنھوں نے ایک نجی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنے شوہر اور معروف اداکار افضال احمد کی بہادری کا قصہ سنایا.

صاحبہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی ریمبو نے یہ دیکھا کہ میں لہروں میں بہہ گئی ہوں تو ان کے اندر کا ہیرو جاگ اٹھا اور وہ فوراً مجھے بچانے کے لیے سمندر میں کود پڑے۔

محبت کی شادی کرنے والی صاحبہ کا کہنا ہے کہ فلموں کے علاوہ حقیقی زندگی میں بھی ایسے کئی فلمی واقعات ہوئے ہیں جس میں جان ریمبو نے ہیرو بن کے ان کی زندگی بچائی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts