میرا ہاتھ کبھی نہ چھوڑیے گا.. سید نور نے پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے صائمہ سے دوسری شادی کی کہانی سنادی

image

"میں اور صائمہ فلم ’چوڑیاں‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے. اس کے بعد ہم نے مختلف فلمیں ساتھ کیں. ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھنے بھی لگے تھے تو ایک دن ہم دونوں باتیں کر رہے تھے تو میں نے ان کا ہاتھ تھام لیا جس پر صائمہ نے فوراً کہا کہ اب جب کہ آپ نے میرا ہاتھ تھام لیا ہے تو کبھی مت چھوڑیے گا"

یہ کہنا ہے پاکستان کے نامور ڈائریکٹر اور فلمساز سید نور کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی اور اپنی دوسری اہلیہ صائمہ سے محبت کے بارے میں گفتگو کی.

سید نور کا کہنا تھا کہ جب صائمہ نے مجھ سے ہاتھ کبھی نہ چھوڑنے کا کہا تو یہ میرے لیے محبت کا ایک امتحان تھا اور پھر میں نے ان کا ہاتھ ہمیشہ کے لیے تھامنے کا فیصلہ کر لیا۔

میری پہلی اہلیہ رخسانہ بہت دلیر عورت تھیں اور میری دوسری شادی کے بعد کافی پریشان تھیں لیکن بعد میں اُنہیں احساس ہوا کہ میں اپنی محبت میں سچا ہوں اس لیے اُنہوں نے مجھے صائمہ کو بیوی کی حیثیت سے تمام قانونی حقوق دینے کی اجازت دے دی۔ میں نے رخسانہ سے اجازت ملنے کے بعد اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ میری بڑی بیٹیاں رخسانہ کے انتقال کے فوراً بعد شادی کر کے ملک سے باہر جا چکی تھیں اور انہوں نے اس وقت صائمہ کو میری بیوی کی حیثیت سے قبول نہیں کیا تھا۔

جبکہ میرا بیٹا شازل کافی چھوٹا تھا تو صائمہ نے ہی اس کی دیکھ بھال کرنا شروع کی جس کے بعد میرے بچوں کے دل میں صائمہ کے لیے محبت پیدا ہوئی اور اب میرے بچوں کے صائمہ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.