این ڈی ایم اے کی 20 سے 22 اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

image

نیشنل ڈیزائسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں 20 سے 22 اگست کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شمال مشرقی ژوب،قلعہ سیف اللہ،پشین،کوئٹہ،زیارت،قلات،خضدارمیں بارشوں کی توقع ہے۔ دادو،لسبیلہ،آواران،جھل مگسی، واشک، کچھی،جعفرآبادکےعلاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خضدار،دادو،لسبیلہ،آواران،جھل مگسی،واشک،موسیٰ خیل،دکی،بارکھان،سبی،کوہلوکےندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے ، پانی کے بہاؤ میں اضافہ دریاؤں پر موجود پلوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے مقامی حکام اور ریسکیو سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیا ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts