یو اے ای کے وزیر اعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر والد کے نام ایک جذباتی پیغام کے ساتھ تصویر شیئر کر دی۔
شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہیں والد کے گلے لگے دیکھا جاسکتا ہے۔ اور ساتھ ہی انہوں نے اس پوسٹ پر والد کے لیے جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے۔
شیخہ مہرہ نے لکھا کہ، "پیارے ابو، آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ، ساتھ ہی ایک ایسے دور کو قائم کرنے کے لیے آپ کا شکریہ جو اس بات کا ثبوت پیش کرتا ہے کہ یہاں سب کے لیے انصاف ہے۔ آپ کے لیے محبت اور عزت، مہرہ۔"
یاد رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کچھ وقت پہلے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کر چکی ہیں۔