"ایک ڈائریکٹر میٹنگ کیلئے گھر آیا اور میرا فون چوری کرلیا"
یہ کہنا ہے مشہور اداکار اور ماڈل دانیال راحیل کا جنھوں نے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ایک ڈائریکٹر گھر آ کر ان کا فون چوری کر کے لے گیا.
دانیال راحیل کا کہنا تھا کہ کافی پہلے ایک فلم بنانے والا ڈائریکٹر کام کے سلسلے میں ان کے گھر آیا اور نہ صرف ان کا موبائل فون چوری کر لیا بلکہ پتا چلا کہ وہ ایک قتل کے مقدمے میں بھی ملوث تھا.
وہ میرے دو، چار دوستوں کے ساتھ میرے گھر آیا تھا. جب گیا تو میرا فون بھی غائب تھا. بعد میں، میں نے اسے کافی ٹریک کیا. اس آدمی نے مجھے فون پر یہ بھی کہا کہ آپ مجھے فون کا سیریل نمبر بتائیں، میں آپ کو فون ڈھونڈ کے دے دوں گا۔
یعنی چور ہی دراصل کہہ رہا تھا کہ میں فون ڈھونڈنے میں مدد کردیتا ہوں.
واضح رہے کہ کہ دانیال راحیل سینئر اداکارہ سیمی راحیل کے صاحبزادے ہیں.