ہر مرد اچھا نہیں ہوتا ۔۔ نمرہ خان نے مردوں کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟

image

مشہور اداکارہ و ماڈل نمرہ خان پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد خواتین کو دوستانہ مشورے دیتے رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکیوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ سہارا دینے والا یا برے وقت میں کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔

نجی شو میں شرکت کرنے والی اداکارہ نمرہ نے مزید کہا کہ، ماضی میں ایک حادثے کے دوران میری ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، تب مجھے دوسری کی محتاجی کا احساس ہوا تھا اور سب سے بری جسمانی محتاجی ہوتی ہے، جب انسان ہر کام کے لیے دوسروں کا محتاج بن جاتا ہے۔

اس وقت انہیں واش روم جانے کے لیے بھی دوسروں کے سہارے کی ضرورت پڑتی تھی اور بعض اوقات کوئی بھی میرے آس پاس نہ ہوتا تھا، تب انہیں مجبوری اور دوسروں کے آگے محتاج ہونے کا احساس ہوتا تھا۔

محتاجی کے بعد ٹوٹے دل پر تبصرہ کرتے ہوئے نمرہ نے کہا کہ، ٹوٹے دل کا کوئی علاج نہیں ہوتا، ٹانگ ٹوٹنے کی پھر بھی دوائی مل جاتی ہے۔ جب کسی خاتون کا دل ٹوٹتا ہے تو فوری طور پر سہارا دینے کے لیے دوسرا مرد آجاتا ہے۔

اس وقت دل کے ٹوٹنے کی وجہ سے سہارا دینے والا شخص یا کاندھا دینے والا مرد اچھا لگتا ہے، اس وقت ان کے کاندھے پر سر رکھ کر سکون محسوس ہوتا ہے۔ لازمی نہیں کہ ہر سہارا دینے والا شخص بھی اچھا ہو اور آج کل کی لڑکیوں کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔ لڑکوں کو میں کچھ نہیں کہوں گی، کیونکہ لڑکے ہی تو سہارا بن کر آتے ہیں اور دھوکا بھی دیتے ہیں۔

اس جواب کے بعد سوشل میڈیا پر نمرہ خان کو خوب پسند کیا جا رہا ہے، لڑکیاں انکے اس مشورے پر عمل کرنے کا عزم ظاہر کر رہی ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.