یوں تو ٹک ٹاکر کنول آفتاب ہر ٹک ٹاکر کی شادی میں زور و شور سے تیاری کے ساتھ پہنچی ہوئی ہوتی ہیں. البتہ سسٹرولوجی کی اقرا کنول کی شادی میں کنول آفتاب موجود نہیں تھیں. جس کی وجہ سے سوشل صارفین بھی تعجب کا شکار تھے اور بالآخر یہ گتھی بھی سلجھ ہی گئی.
گزشتہ روز کنول آفتاب نے اپنے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے کئی دلچسپ سوال پوچھے.
ایک سوال کے جواب میں کنول آفتاب نے بتایا کہ مجھے پھلوں میں آم اور سبزیوں میں کریلے پسند ہیں۔ جبکہ سی سیکشن کے بعد وزن کم کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کنول نے مشورہ دیا کہ کھانا تھوڑا تھوڑا کھائیں اور ہر 4،5 گھنٹے بعد کھائیں اس کے بعد گرین ٹی، کافی یا گرم پانی پئیں.
جبکہ اقراء کنول کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کنول کا کہنا تھا کہ انھوں نے شادی میں بلایا ہی نہیں تھا.
گاڑیوں کے متعلق کنول آفتاب نے بتایا کہ میں اب وہ مزید گاڑیاں اور گھر خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتیں اور عمرے کے لیے دوبارہ اُس وقت جاؤں گی جب اللّٰہ بلائے گا۔
اپنے اور ذوالقرنین کی عمروں کے درمیان فرق بتاتے ہوئے کنول کا کہنا تھا کہ میرے ذوالقرنین میں 3 سال کا فرق ہے. میرے شوہر مجھ سے 3 سال بڑے ہیں مگر میں جانتی ہوں کہ اب سب کہیں گے کہ میں بڑی لگتی ہوں.