پاکستان کی سپر ڈپر ہٹ فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' بھارت میں ریلیز ہونے کے لیئے پیش۔
رپورٹ کے مطابق، بلاک بسٹر مووی اگلے ماہ ستمبر میں بھارتی سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ، جیو فلمز کی اس فلم کو 'زی اسٹوڈیوز' ریلیز کرئے گا۔
اس سے قبل بھی دسمبر 2022 میں بھارت میں مولا جٹ کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن انتہاپسند ہندو گروپس کی شدید مخالفت کی وجہ سے اس کی ریلیز کو روک دیا گیا تھا۔
مگر اب ایک بار پھر سے یہ بھارت میں نمائش کے لیئے پیش کی جا رہی ہے۔