"گھر بنانا آسان نہیں ہے"
یہ کہنا ہے حال ہی میں دلہن بننے والی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کا جنھوں نے شادی سے پہلے اپنے خوابوں کے گھر کو سجاتے ہوئے تصاویر شیئر کی تھیں.
سوناکشی نے مزید لکھا تھا کہ ہر سامان کو اس کی جگہ پر سیٹ کرنا اور اس میں لگنے والی محنت سچ کہوں تو واقعی اب میں اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ گھر بنانا آسان نہیں ہے"
البتہ مداحوں کو اس وقت حیرت کا دھچکا لگا جب انسٹاگرام پر رئیل اسٹیٹ کی جانب سے لگایا گیا سمندر کے دلکش نظارے اور 5 کروڑ کے لگژری انٹیریئرز سے مزین شاندار اپارٹمنٹ کا اشتہار دیکھا. کیونکہ یہ گھر سوناکشی کا ہی ڈرین ہاؤس ہے جس کی قیمت 25 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے.
لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید سوناکشی، ظہیر اقبال سے شادی کے بعد مالی مسائل کا شکار ہوگئی ہیں جبکہ سوناکشی نے خود بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ انھوں نے اسی بلڈنگ میں 11 کروڑ کا ایک اور اپارٹمنٹ خرید لیا ہے.