آج ملک میں کہاں کہاں بادل کھل کر برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

image

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بھی ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کچھ علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اسلام آبادوفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخواخیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجابپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھسندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تھر پارکر، میرپورخاص، بدین، مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اور گردو و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستانبلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 34، قلات میں 31، ژوب میں 28، زیارت میں 24، سبی میں 40 اور تربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

اسی طرح نوکنڈی میں درجہ حرارت 45، چمن میں 32، گوادر میں 35 اور جیونی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts